Print this page

سکردو،ایم ڈبلیوایم کے رہنما آغا علی رضوی کی کوششوں سے نائی شاپ مالکان اور پولٹری فارم ڈیلرزو دکانداروں کے مسائل حل

05 اپریل 2017

وحدت نیوز(سکردو ) تین دنوں سے جاری احتجاج اور ہڑتال کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا علی رضوی کی کوششوں سے پولٹری فارم اور نائی شاپ کے کاروبار سے ملحق حضرات کے مطالبات حل ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے سٹی انتظامیہ کی جانب سے نائی شاپ مالکان کو این او سی، رجسٹریشن اور صفائی کی مد میں ہزاروں روپے ٹیکس بطور فیس ادا کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے ، اور ان احکامات کے نہ ماننے کے پاداش میں پندرہ کے قریب نائی شاپ دکانوں کو سیل کیا گیا تھا۔ان اقدامات کے خلاف سکردو بھر کے نائی شاپ کے کاروبار سے ملحق افراد نے احتجاجاً نائی شاپ کو بند کرکے احتجاج کا سلسلہ شرو ع کررکھا تھا، جنکی شنوائی سوائے مجلس وحدت مسلمین کے کوئی اور جماعت نہیں کر رہی تھی۔ تین دنوں کی احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما امیر شاہ کاظمی، بازار کمیٹی کے صدر غلام حسین اطہر اور سکردو حلقہ نمبر ایک کے نمائندہ اکبر تابان کے بیٹے یاسر اپالو بھی آغا علی رضوی سے معاملے کے بارے بات چیت کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے دفتر آئے۔ اور آغا کے حکم پر وفد نے ڈپٹی کمشنر سکردو سے ملاقات کی جس میں نائی شاپ مالکان کے مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا۔ نائی شاپ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ آغا علی رضوی کے ہم نہایت شکر گزار ہیں کہ انکی انتھک اور شبانہ روز محنت کی بدولت محنت کش نائی شاپ والے نقصان سے بچ گئے اور ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree