ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئی سی یووارڈ کی اپ گریڈیشن کا ٹھیکہ منظور نظرفرم کو دلوانے کی سازش کی جارہی ہے،غلام عباس

07 فروری 2017

وحدت نیوز(گلگت) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ کے اپ گریڈیشن منصوبے کو منظور نظر فرم کو ٹھیکہ دلوانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے الاٹ جراحی کے متعلقہ سامان کی خریداری کیلئے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے ہونے والا ٹینڈر سیکرٹری ہیلتھ نے منسوخ کرکے 25 فروری کردیا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری امورسیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں میرٹ پر ٹھیکہ نہیں دیا گیا تو خرد برد کے امکانات 100 فیصد ہیں۔گلگت کے مایہ ناز سرجن ڈاکٹر عمران جو کہ اصول پسندی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے کو کمیٹی سے نکال دینے سے مزید شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو مکمل نظر انداز کردیا تھا اور پانچ سالوں میں ایک تھرمامیٹر بھی نہیں خریدا گیا اور آپریشن تھیٹر میں زائد المیعاد مشینری کو استعمال میں لاکر گزارہ چلایا جارہا ہے۔موجودہ حکومت کی اچھی کاوش کے نتیجے میں آئی سی یو وارڈ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کرنانیک شگون ہے جس پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی امید رکھتے ہیں کہ اس تاریخی ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں حکومت کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔

 انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ مجوزہ منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی جو کوششیں ہورہی ہیں اس کو ناکام بنانے کیلئے سابقہ کمیٹی کو بحال کردے تاکہ یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنا ہو اور غریب و نادار مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree