Print this page

کوئٹہ:ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی آغارضاکی صوبائی مشیر تعلیم سردار محمد رضا بڑیچ سے ملاقات

30 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور رکن بلوچستا ن اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے صوبائی مشیر تعلیم سردار محمد رضا بڑیچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر آغا رضا نے صوبائی مشیر تعلیم کو حلقہ پی بی ۲ میں موجود ہ تعلیمی صورتحال سے سے آگاہ کیا اور طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل اور اسکولوں کی حالت زار پر تفصیلی بات چیت کی ، آغا رضا نے سردار محمد رضا بڑیچ سے درخواست کی کہ وہ حلقہ پی بی ۲کا تفصیلی دورہ کریں اور وہاں اسکولوں کے معیا رکو بہتربنانے میں تعاون کریں ، سردار محمد رضا بڑیچ نے آغا رضا کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree