Print this page

علامہ مقصود ڈومکی کی ایم ڈبلیوایم کی نمائندگی کرتے ہوئےایران میں منعقدہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت

09 جنوری 2015

وحدت نیوز (تہران) اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں "المجمع العالمی للتقریب بین المذاہب الاسلامیہ" کے زیر اہتمام  28 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کر رہے ہیں ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان میں سیاسی و تنظیمی مصروفیات ، دورہ جات بالخصوص لاہور میں منعقدہ پیغمبر اعظم امن کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کی بناء پر عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکےاور علامہ مقصود علی ڈومکی کو ایم ڈبلیوایم کی نمائندگی کیلئے بھیجا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree