صفائی مہم سے کوئٹہ شہر کی خوشنمائی وخوبصورتی دوبالا ہوگی،کونسلر رجب علی

18 اپریل 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلر رجب علی نے کوئٹہ شہر میں جاری صفائی مہم کے بارے میں کہا ہے کہ صفائی کسی شہر کی خوبصورتی اور خوشنمائی میں اضافے کا سبب بنتی ہے، ہمارا شہر آپ ہی قدرت کے رحمتوں کی بدولت خوبصورت ہے مگر بعض جگہوں پر صفائی کا نظام ٹھیک نہ ہونے کے باعث شہر کی خوبصورتی کہی کھو کر رہ گئی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہر کی خوبصورتی کو دوبارہ نکھارنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ شہر میں صفائی کا نظام اچھا ہوگا تو ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہونگے، جہاں آلودگی اور دیگر مضر صحت عناصر سے چھٹکارا ملے گا وہی شہر کی خوبصورتی دوبالا ہو جائے گی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور یہ ہمیں صفائی اپنانے کی تلقین کرتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ؐاور بزرگانِ دین نے صفائی پر بہت زور دیا ہے اور ہمیں مختلف واقعات کے توسط سے صاف رہنے اور صفائی اپنانے کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا شہر صفائی کے اعتبار سے بے حد خستہ حال ہے ، مختلف علاقوں میں نالیاں گندگی پھیلانے کا باعث بن رہی ہے، جس سے شہریوں کو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اور اس طرح کی مختلف دیگر مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ ان مسائل سے نجات کا راستہ واضح ہے اور وہ ہے صفائی، اسکے ساتھ ساتھ ایک اہم مسئلہ جو ہمیں گلی کوچوں میں نظر آتا ہے وہ کچروں کے ڈھیر کا جمع ہونا ہے۔ بعض غیر ذمہ دار افراد ان کچروں کی جمع ہونے کے سلسلے کی ابتداء کرتے ہیں، وہ لا شعوری میں کچرہ اپنی رہائشگاہ سے تو دور کر دیتے ہیں مگر اس بات کے بارے میں نہیں سوچھتے کہ باقی جگہوں کا کیا ہوگا۔ میٹرو پولیٹن کے نمائندیں اپنے اپنے علاقوں میں ان باتوں کا خیال رکھیں اور ہر شخص اپنے حصے کا کام ایمانداری سے پورا کرے تو ہمیں ان دو مسائل سے بھی نجات مل سکتی ہے۔

ان کا مزیدکہناتھاکہ حکومت کی جانب سے میٹروپولیٹن کو صفائی مہم کیلئے فنڈ جاری کر دیا گیا ہے اور یہ ہدایت کی گئی ہے کہ میٹروپولیٹن شہر میں صفائی کے ذریعے ماضی کی خوبصورتی کو دوبارہ اجاگر کرے۔ حکومت شہر اور عوام کی خوشحالی پر اپنی دلچسپی کا اظہار کررہی ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ حکومت اس بات کا دھیان بھی رکھے گی کہ یہ اقدامات کرپشن کے مواقع فراہم نہیں کریں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اپنی کارکردگی دکھانے اور فرائض کی انجام دہی کا ایک اچھا موقع ملا ہے لہٰذا کونسلرز اس موقع سے قوم کو فائدہ دلا کر اپنے علاقوں میں بہترین کام کروائے اور ایسے نتائج پیش کرے کہ کسی کو بھی میٹروپولیٹن کی کارکردگی پر نکتہ چینی کا موقع نہ ملے۔ حکومتی ادارے جو کام کر رہے ہیں وہ عوام کی بلائی کیلئے ہیں اور ان اقدامات میں عوام کی فلاح کو مد نظر رکھا گیا ہے میٹرو پولیٹن کا کام شہر سے گندگی کا خاتمہ اور شہر کو صاف کرنا ہے ، صفائی کے بعد شہر کو صاف رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے ہر شخص کے اپنے علاقے کو صاف رکھنے سے پورا شہر صاف رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree