Print this page

سامراجی ممالک اور بعض ریاستوں کا منافقانہ کردارانسداد دہشت گردی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،علامہ مقصودڈومکی

15 جنوری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں پولیو مھم کے دورا ن پولیو مرکز کے قریب خود کش دھماکے اور افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ پر داعشی دہشت گردوں کے حملے اور انڈونیشیا میں دھشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے۔ دہشت گردی سے متعلق سامراجی ممالک اور بعض ریاستوں کا منافقانہ کردار دہشت گردی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ اس سے بڑھ کر منافقت اور کیا ہوگی کہ بعض ریاستیں دہشت گردی کے لیے بھاری سر مایا خرچ کررہی ہیں ، اور دھشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر آمریکہ اور اتحادی ممالک فروغ دھشت گردی کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔ جنہوں نے لاکھوں ڈالر فروغ دھشت گردی کے لئے خرچ کئے ان سے امن و انصاف کی کوئی امید نہیں۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس میں بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کی نمائندگی نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ مردم شماری کے ذمہ دار ادارے میں چھوٹے صوبوں کی نمائندگی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام قومی اداروں میں تمام صوبوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ اور مشترکہ مفادات کونسل کو فعال کرتے ہوئے چھوٹے صوبوں کے مسائل کو اہمیت دی جائے، نواز لیگ کے دور حکومت میں چھوٹے صوبوں کے مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree