تربیت کے بغیر انسان نامکمل ہوتا ہے۔علامہ سید ہاشم موسوی

25 جون 2013

hashimوحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے ایک بیان میں ماہ شعبان اور اس کے بعد ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر تمام مسلمانوں کو ان دونوں مہینوں میں اپنی اخلاقی تربیت کی طرف بھر پور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر انسان اپنے نفس کی تربیت نہ کرے تو وہ ہر چیز کو خواہشات نفسانی کی راہ میں استعمال کرے گا۔مثلاً علم بہت بڑی نعمت ہوکر نا تربیت شدہ انسان کے ہاتھوں یر غمال بن جاتا ہے۔اور اسی خواہشات نفسانی کی پیروری میں ایٹم بم جسے مہلک ہتھیار مختلف قسم کے غلط مذاہب کا ایجاد ،کمیکل اسلحوں کی بہتات جسے مصائب انسان کو دیکھنے پڑے۔

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسلمانوں کی اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی کیلئے مسلمان کو کلمہ توحید کے زیر سایہ قرآن و سنت کے تعلیما ت کے مطابق اپنے نفس کو سنوارنے کی ضرورت ہے اور نفس کو تربیت دے کر خواہشات کے مقابلے نفس مسلح کی ضرورت ہے تا کہ نفس امارہ اور شیطان انسان سے کوئی غلط اقدام نہ کروا سکے ۔اس میں انسان کی اپنی بھلائی بھی ہے ۔اسطرح سے خدا اس سے راضی ہوگا اور اسکا اخلاقی و کردار اسکی باطنی شخصیت کو تشکیل دے کر اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں حاصل کر سکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree