Print this page

بلوچستان میں کالعدم شرپسند تکفیری ٹولے کی شرانگیز سرگرمیوں، نفرت انگیز بیانات کو روکا جائے،علامہ مقصودڈومکی

10 اکتوبر 2015

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ضلع جعفر آبادکے تنظیمی دورے پر گنداخہ پہنچے، تو ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء مولانا عبدالحق بلوچ اورمحمد علی جمالی کی قیادت میں کارکنوں اور تنظیمی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ گنداخہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نظام ولایت و امامت دین کی بقاء اور اسلام کی سربلندی کا باعث ہے۔ اسی لئے جب بھی دین اسلام پر کڑا وقت آیا تو انہوں نے اسلام دشمن یزیدی قوتوں کا مقابلہ کیا۔ محرم الحرام آل رسول ﷺ کی عظیم قربانی کا مہینہ ہے نواسہ رسول ﷺ امام حسین عالی مقام ؑ نے دین اسلام کی بقاء کے لئے کربلا کی صحراء میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دھشت گردوں کے دینی، سیاسی اور مالی سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے، ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں کالعدم شرپسند تکفیری ٹولے کی شرانگیز سرگرمیوں، نفرت انگیز بیانات کو روکا جائے۔ اور محرم الحرام کے دوران قیام امن کے سلسلے میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے سانحہ منیٰ میں سینکڑوں حجاج کرام کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر علامہ غلام محمد فخر الدین کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا،اس موقع پر اجتماع سے صوبائی رابطہ سیکریٹری مولانا عبدالحق بلوچ اور مولانا محمد علی جمالی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ غلام محمد جمالی میں خود ساختہ سیلاب سے متاٗثرہ بند اور دیہاتوں کا دورہ کیا، اس موقع پر متاثرین نے بتایا کہ کئی سال سے کئی دیہات سیلاب سے متاثر ہیں،ان کی فصلیں اور زراعت تباہ ہیں، مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی،اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree