Print this page

بحرینی وزیر کا دنیائے اسلام کے مایہ ناز لیڈر کے خلاف بیان مسلمانوں کے درمیان شر انگیزی کاباعث ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

30 مئی 2013

mwm pak flagوحدت نیوز (کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق دشمنان اسلام اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے اور نفرت کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے مصروف عمل ہے۔ بحرینی وزیر کا بیان عظیم اور مایہ ناز اسلامی لیڈر حجتہ السلام و المسلمین آغا حسن نصر اللہ کے خلاف اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آغا سید حسن نصر اللہ نے اسلام کے سخت ترین دشمن اسرائیل کو شکست فاش دیکر دور حاضر میں جہاد فی سبیل اللہ کی عظمت کی ایک جھلک دکھائی لیکن بحرین حکومت خود اپنی عوام کے خلاف جس حکومتی دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
 
اُنہوں نے کہا کہ جہاد اور دہشتگردی میں زمین و آسماں کا فرق ہے ۔جہاد میں مردان خدا مردانہ وار دشمن کیساتھ روبرو جنگ کر کے اسے شکست سے دو چار کرتے ہیں جبکہ دہشتگردی میں بزدلانہ وار، بلاسٹ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر اوچھے ہتکھنڈے اپنائے جاتے ہیں۔ آغا سید حسن نصر اللہ دشمن کیساتھ روبرو مردانہ وار جنگ کرتے رہے ہیں۔ لیکن بحرینی اور بعض دیگر شیطانی قوتیں اپنے زر خرید غلاموں کے ذریعے بے گناہ عوام کاقتل عام کرتے ہیں۔ ہم بحرینی وزیر کے اس بیان کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree