Print this page

اپنے فنڈز سے اس مرتبہ تقریباْ 14 کروڑ روپے صرف پانی کے مسائل پر خرچ کر رہا ہوں، ایم پی اے آغا رضا

10 اپریل 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) محلہ بیت الحزان میں گزشتہ شب اہل محلہ نے حلقہ پی بی 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے  منتخب نمائندہ ایم پی اے آغا رضا کو دعوت دی اور اپنے محلہ کے درپیش مسائل پیش کیے.آغا رضا نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی مشکلات سے واقف ہو اور اپنے فنڈز سے اس مرتبہ تقریباْ 14 کروڑ روپے صرف پانی کے مسائل پر خرچ کر رہا ہوں. جن سے حلقہ نمبر 14،15،16 کے لیے بڑے تالاب تیار کیے جا رہے ہیں. علاوہ ازیں 2 نئے ٹیوب ویلز اور بوسٹرز شامل ہیں. علاوہ ازیں آپ کے محلے میں کمیونٹی سنٹر کا کام بھی جاری ہے. مذکورہ کمیونٹی سنٹر سے اہل محلہ مستفید ہونگے.

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree