آغارضا کی کوشش سے میجر نادرعلی یونیوررسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی منظوری
12 مئی 2014
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی کی کاوشوں اور ذاتی توجہ کی بدولت صوبائی حکومت نے میجر نادر علی یونیوورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، انشاءاللہ بہت جلد ہی میجر نادر علی یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا افتتاح ہو گا،رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، ایڈیشنل چیف سیکریڑی علی ظہیر صاحب، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ، سیکریڑی ہائیر ایجوکیشن اور میجر نادر علی نے خارتار مومن آباد میں نئی تعمیر شدہ عمارت کو " میجر نادر علی یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نام سے شروع کرنے پر اتفاق رائے کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ ایم پی اے آغا رضا کی ذاتی کاوشوں سے تین سال سے بند عمارت کو فعال کرنے اور عمارت کو یونیورسٹی آف بلوچستان کی تحویل میں دئیے جانے پر تمام اسٹیک ہولڈز میں مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملی۔علاوہ ازیں آغا رضا نے خصوصی اسپورٹس فنڈ سے ہزارہ فٹبال کلب کو پچاس ہزار کی گرانٹ کا چیک دیاجب کہ گورنمنٹ مومن آباد گرلز ہائی سکول کے فرش کی تعمیر کا کام آغا رضا نے اپنے خصوصی فنڈ سے شروع کروادیاہے۔
We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site.Agree