Print this page

استعمار کیخلاف امام خمینی (رہ) کی تحریک عالمی پذیرائی حاصل کرچکی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

03 جون 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے بلوچستا ن کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یکم تا 7 جون ہفتہ فروغ فکر امام خمینی (رہ) منایا جائے گا۔ بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر ہم ان کی عظیم انقلابی جدوجہد اور احیائے اسلام تحریک سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ امام (رہ) نے سیرت انبیاء و اہل بیت (ع) پر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوت سے ٹکر لی اور ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دیکر قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صدی امام خمینی (رہ) کی صدی ہے۔ امام (رہ) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار، سامراج دشمن، غریبوں اور مظلوموں کے حامی عظیم انقلابی رہنماء تھے۔ انہوں نے امریکہ، اسرائیل اور دیگر استعماری قوتوں کے خلاف جو تحریک شروع کی، اب وہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ فروغ فکر امام خمینی (رہ) کے موقع پر بلوچستان بھر میں‌ مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔ جس میں امام (رہ) کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree