Print this page

چیف آف ہزارہ قبائل سردارسعادت ہزارہ کا ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار برائے پی بی 26آغا رضا کی حمایت کا اعلان

27 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت علی خان نے ہزارہ ٹاون میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدواربرائے حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا (آغارضا) سے بھر پور تعاون اور حمایت کا اعلان کیا سردار سعادت علی خان نے کہا کہ آغا رضا ایک مناسب اور موضوع با بصیرت مخلص شخصیت ہے ہمارے ساتھ آج سے نہیں کئی دہائیوں سے تعلقات ہے پی بی 26 کے عوام انہیں اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔

آغا رضا نے کہا کہ ہم اپنے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس موقع پر پی بی 26 کے کئی سرکردہ سیاسی سماجی شخصیات شریک تھے آخر میں مولانا افضلی نے اتحاد و اتفاق اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree