ہزارہ ٹائون بروری کے علمائے کرام اور عمائدین نے ضمنی انتخاب پی بی 26پرایم ڈبلیوایم کے امیدوار آغا رضا کی حمایت کا اعلان کردیا

07 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) ہزارہ ٹاون بروری میں جناب علامہ افضلی کی رہائش گاہ میں علماء کرام سمیت اہلیان محلہ اور اکابرین نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے نامزد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا ( آغا رضا) کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔علامہ افضلی نے کہا کہ سیاسی عمل میں شرکت ہماری اجتماعی ذمہ داری کیساتھ ساتھ شرعی ذمہ داریوں میں بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جن شخصیات کو عوامی خدمت کا شوق ہیں، بے شک خدمت کریں، لیکن ہم نے ان تمام امیدواروں میں سے جناب آغا رضا کو اسلئے انتخاب کیا ہے کیونکہ آپکی شخصیت، شجاعت اور بہترین کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں اور کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔لہذا ہم نے باہمی مشاورت سے ضمنی الیکشن حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 سے امیدوار جناب سید محمد رضا (آغارضا)کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔سید محمد رضا (آغا رضا ) نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ٹاون کے مسائل کے حل کیلئے کسی نے سنجیدہ کوشش نہیں کیں۔ اگر اللہ نے چاہا اور آپ ستم دیدہ عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی ضروریات جیسے پانی، بجلی، اسکول، ہسپتال سپورٹس گراونڈ و دیگر ادارے بنائیں گے، جسکا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے ہی شہداء کے پسماندہ گان کیلئے رہائشی فلیٹس کی تعمیر ہے۔آغا رضا نے کہاکہ انشاءاللہ دین مقدس اسلام اور ملی تشخص پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree