Print this page

فلسطینیوں پر پانی اور غذائی سامان کی بندش کے باوجود مسلم ممالک کی افواج فلسطینیوں کی مدد کے لئے نہیں آئے،علامہ ظفرعباس شمسی

28 نومبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے غاصب اسرائیل کو ایک ظالم ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسلامی ممالک خصوصاً عرب ممالک فلسطین میں شہری علاقوں اور ہسپتالوں پر غاصب اسرائیل کی بمباری، مریضوں، عورتوں اور بچوں کو شہید ہوتا دیکھتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر پانی اور غذائی سامان کی بندش کے باوجود مسلم ممالک کی افواج فلسطینیوں کی مدد کے لئے نہیں آئے۔ ان سب اسلامی ممالک کا مدد نہ کرنا درحقیقت غاصب اسرائیل کی مدد کرنا ہے۔ چند مسلم ممالک کو چھوڑ کر سب مسلم ممالک نے غاصب اسرائیل کی مدد کی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree