پاکستان میں قیام امن اور دیرپا استحکام کیلئے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ناگزیر ہے، علامہ ظفرعباس شمسی

17 دسمبر 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفرعباس شمسی نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا زخم پوری قوم کے دلوں پر آج بھی تازہ ہے، زندہ قوموں کی یہی نشانی ہے کہ وہ اپنے شہداءکو کبھی فراموش نہیں کرتیں،سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور ناقابل فراموش سانحہ تھا۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ ریاستی ادارےآج بھی انتے بڑے بڑے سانحات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیام امن اور دیرپا استحکام کیلئے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ناگزیر ہے۔ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے پر حملے ایک بار پھر تیز کیئے جارہے ہیں، بھارت اور افغانستان کی سرحدیں ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہیں۔ ان ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہماری صفوں میں موجود ہیں جن کا صد باب نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree