Print this page

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں علامہ علی حسنین وجدانی کی گرفتاری ظالمانہ اقدام ہے، علامہ سہیل اکبر شیرازی

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے امام جمعہ والجماعت کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی سیکورٹی اداروں کی جانب بلاجواز گرفتاری کو غیر آئینی وغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ وجدانی محب وطن پاکستانی اور پر امن شہری ہیں علامہ صاحب ہمیشہ امن و بھائی چارے کی بات کرتے ہیں انکی گرفتاری ایک بزرگ عالم دین کی بے حرمتی ہے سی ٹی ڈی  کے اس ظالمانہ رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان ،گورنر، وزیراعلی، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ صاحب فی الفوررہا کیاجائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree