Print this page

محرم الحرام میں محراب ومنبر سے امن و محبت کا پیغام جانا چایئے، علامہ ظفرعباس شمسی

29 جولائی 2022

وحدت نیوز(نصیر آباد) ملی یکجہتی کونسل ضلع نصیرآباد بلوچستان کااہم اجلاس زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل ضلع نصیرآباد کے صدر مولوی رستم نورانی منعقد ہوا  جسمیں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفرعباس شمسی، صوبائی سیکرٹری میڈیاسیل سیدعبدالقادرشاہ ،سیکرٹری عزاداری سیل نواز علی گولہ ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفرشمسی ،جماعت اسلامی کے مولاناعبدالواحد زہری ،جمعیت علماء پاکستان کے مولاناداود نقشبندی ،پرنسپل مدرسہ امام صادق علیہ السلام کےمولانا مشتاق علی عمرانی  نے شرکت کی ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے پاکستان میں اس وقت اتحاد اتفاق کی ضرورت ہے تاکہ استکباری قوتیں مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور منبر محراب سے ہمارا پیغام امن کاجاناچاہیے بھائی چارے کو فروغ دیناچاہیے اورتمام مذاہب میں ہم آہنگی لازم و ملزوم ہے ہم اپیل کرتے ہیں حکومت وقت سے بلخصوص بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے سیلاب متاثرین سے بھرپور تعاون کیا جائے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن کادرس دیناہے اور یہ مہینہ ہمیں صبر کی تلقین کرتاہے اس مقدس مہینہ کا احترام کرناہر مسلمان پر فرض ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree