Print this page

شیعہ ہزارہ قوم کے خون ناحق سے کابل کی زمین ایک بار پھر سیراب ہوگئی ہے، آغاسید محمد رضا

20 اپریل 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کابل میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کو ایک بار پھر شیعہ ہزارہ قوم کے خون سے لہولہان کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ قوم کے خون ناحق سے کابل کی زمین ایک بار پھر سیراب ہوگئی ہے۔ افغانستان کے دارالخلافہ میں ہزارہ نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابل کے تعلیمی مرکز ممتاز ٹریننگ سینٹر اور اس کے فوراً بعد دشت برچی میں ہزارہ عبدالرحیم شہید اسکول کے باہر اور اندر دو دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والی معصوم جانوں کا شدید رنج ہے۔ اس افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree