Print this page

بھارت نے کشمیر اور سعودی اتحادی ممالک نےیمن میں انسانیت سوز مظالم کرکے بدترین تاریخ رقم کی ہے،علامہ ظفرعباس شمسی

04 فروری 2022

وحدت نیوز(نصیر آباد)  قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نصیر آباد کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ ایک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ،ریلی مرکزی امام بارگاہ باری شاخ ضلع نصیر آباد سے نکالی گئی ،شرکائے ریلی نے مظلومین کشمیر ویمن کے حق میں نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء سے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنماعلامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ھندوستان گذشتہ ستر برس سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے۔ مودی نے تو ظلم کی انتہا ہی کر دی ہے اور یہی حال یمن کا ہےکہ یمن میں پر39ملکی فوجی اتحاد حملہ آور ہے اور 7 برس سے نہتی یمنی مسلمانوں کے آگ اور بارود کی بارش کررہا ہے، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے انسانیت سوز مظالم کرکے بدترین تاریخ رقم کی ہے ، اسپتالوں اور اسکولوں تک کو نشانہ بنایا گیا ہے ، لاکھوں یمنی مسلمان شہید اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree