Print this page

نوجوان نسل ہر قوم کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، مگر افسوس ہمارا معاشرہ نوجوانوں کی قابلیت کو ضائع کر رہا ہے،ارباب لیاقت ہزارہ

10 اگست 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان نسل ہر قوم کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہمارا معاشرہ نوجوانوں کی قابلیت کو ضائع کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ اگر جوانوں کی قابلیت کا بروقت تعین کیا جائے تو اس کی بہتری پر کام کیا جا سکتا ہے، جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل نے جوانوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈرز کی اولین ترجیح جوانوں کی قابلیت کو ابھارنا اور اسے نکھارنا ہونی چاہیئے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے عمائدین اس بات کی طرف توجہ نہیں دیتے اور ہم قابل اور ہنرمند نوجوانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree