Print this page

مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام مزید کوئی بوجھ اُٹھانے کے متحمل نہیں ہے، علامہ برکت مطہری

27 دسمبر 2019

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل برکت علی مطہری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غیر دانشمندانہ اقدام ہے جس سے حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام مزید کوئی بوجھ اُٹھانے کے متحمل نہیں ہے۔ریاست کا فرض عوام کو ریلیف دینا ہے نا کہ ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا۔

ان کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت پر عوام نےاعتماد اس لیے کیا  تھا کہ وہ ایسی مثبت تبدیلی کے متمنی تھے جو ملک سے استحصال و پسماندگی کا خاتمہ کرے۔جہاں غریب و امیر کے ساتھ ریاست کا برتاؤ ایک جیسا ہو لیکن یہاں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہوتی جا رہی ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا جس حکومت کی پالیسیاں عوامی ضرورتوں کے تابع نہیں ہوتیں اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔موجودہ حکومت کے پالیسی ساز اداروں کو چاہیئے کہ قومی حوالے سے ایسی حکمت عملی طے کریں جس سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے متوسط اور پسماندہ طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے تاکہ ان کے روزمرہ معاملات میں آسانیاں پیدا ہوں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree