کشمیر کا حل طلب مسئلہ اقوام متحدہ کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے ،آغا رضا

08 جنوری 2019

وحدت نیوز (کوئٹہ)  کئی دہائیوں سے حل طلب مسلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اور کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھنا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار کے کالے جھوٹ کیلئے کافی ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہزاروں کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا آئے روز قابض بھارتی فوج کی نہتے کشمیرویوں پر انسانیت سوز مظالم عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے منہ سے نقاب نوچنے کے مترادف ھے۔ دوسری جانب اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے، یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید محمد رضا نے بین الاقوامی تعلقات عامہ اور سیاسیات کے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پر عمل کرنے میں اب تک ناکام رہا ہے،اسلامی تنظیم او آئی سی کو غیر فعال بنانے اور اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال میں خاندان آل سعود پیش پیش ہے ریاض تل ابیب سفارتی تعلقات افسوس ناک ہے خادمین حرمیں شریفین کو عالم اسلام کے سیاسی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا چاہیئے لیکن انہوں نے اسلام دشمنوں کیساتھ قربتیں بڑھانے کو ترجیح دی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں اسلام سے زیادہ اپنی سلطنت عزیز ہے،سید محمد رضا نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اقوام عالم کو چاہیئے کہ خطہ کی دیر پا امن کو یقینی بنانے کیلئے جلد از جلد مسلہ کشمیر کو حل کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree