Print this page

لاہوراورکوئٹہ میں دھماکوں نے قوم کو ایک مرتبہ پھرسوگوارکیا،شہید ڈی آئی جی مبین احمد فرض شناس آفیسر تھے،آغا رضا

15 فروری 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی , صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ، ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کیپٹن حسرت علی ہزارہ، ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس علی، علامہ ولایت جعفری، سیکریٹری روابط کربلائی رجب علی، ضلعی سیکرٹری جنرل جعفر علی جعفری , حاجی فدا حسین ہزارہ،حاجی کریم , حاجی توحیدی، حاجی عمران علی ہزارہ،کربلائی سرور علی , ضیاءالدین،رشید علی طوری، حاجی ناصر علی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور اور کوئٹہ میں دھماکوں کی مزمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحات حکومت کی غفلت اور بد نیتی کا نتیجہ ہے جب تک پنجاب حکومت اور دہشت گرد تنظیموں کی پارٹنرشپ ختم نہیں کی جاتی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ تھریٹ ہونے کے باوجود پنجاب حکومت نے پر امن احتجاج کرنے والوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی اور نہتے عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا جو پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت کی نشاندہی کرتی ہے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پنجاب حکومت کے خلاف جب بھی کوئی احتجاج ہو تو کوئی نہ کوئی سانحہ ضرور رونما ہو جاتا ہے پنجاب دہشتگردوں کا محفوظ گڑھ بن چکا جب بھی پنجاب میں آپریشن کی بات ہوتی ہے تو نوازشریف اور شھباز شریف سیخ پا ہو جاتے ہیں اور واویلا کر کے آپریشن روک دیتے ہیں پنجاب بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن لازمی ہوچکا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ اسوقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک پنجاب حکومت اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ ختم نہیں کیا جاتا ۔ لاہور کے افسوسناک سانحے نے ڈی آئی جی شھید مبین احمد اور ایس ایس پی شھید زاہد محمود گوندل جیسے سپوت ہم سے چھین لئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف یا حکومت کا کوئی زمہ دار مظاہرین کے مسائل کی بروقت شنوائی کر لیتا تو یہ افسوسناک سانحہ رونما نہ ہوتا ۔حیرت کی بات ہے کہ مزاکرات کے لیے پنجاب حکومت کے کسی زمہ دار کی بجائے ڈی آئی جی ٹریفک مبین احمد شھید کو بھیجا گیا جس کا ان معاملات سے کوئی سروکار نہیں تھا، بیان کے آخر میں تمام ایم ڈبلیو ایم کے تمام زمہ داران نے لاہور و سانحہ کوئٹہ کے  تمام شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا خیر کرتے ہوئے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا .

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree