Print this page

ڈیرہ اسماعیل خان کے مومنین نے کربلائے عصر میں کردار زینبی (س) ادا کیا، مولانا وحید عباس کاظمی

20 ستمبر 2013

وحدت نیوز  (ڈیرہ اسماعیل خان)  شہدائے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا چہلم حاجی مورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوا۔ جس میں وارثان شہداء کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چہلم کی مجلس سے شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا کہ آج ریاست دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر کر رہی ہے۔ لیکن شیعہ قوم نے دہشت گردوں سے اپنے خون کا حساب لینا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مومنین نے عصر کی کربلا میں کردار زینبی (س) ادا کیا۔ شہداء نے اپنا کردار بطریق احسن پورا کیا، اب ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مولانا وحید عباس نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے شہید وں کے خون کی طاقت سے وقت کی استعماری طاقتوں کو سرنگوں کر دیا۔ استعماری طاقتیں جو شام کے درپے تھیں، صرف حزب اللہ کی وجہ سے پسپاہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں دہشت گردوں کے سامنے ریاست ہتھیار ڈال کر مذاکرات میں محو ہے۔ لیکن افسوسناک امر ہے کہ اس دہشت گردی کے ہاتھوں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملت تشیع کی نمائندگی کو آل پارٹیز کانفرنس میں اہمیت نہیں دی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree