Print this page

پشاورہماری قتل گاہ بنی ہے اورصوبے کے دیگرعلاقوں میں بھی مسائل جوں کے توں ہیں،علامہ سبطین حسینی

23 مئی 2015

وحدت نیوز (پشاور) جامع مسجد حیات آبادمیں ڈاکٹراحمدکے فرزندشہید مرتضی کے جنازے کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواکے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں دوشیعہ عمائدین کے قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں،انصاف کی حکومت میں changeیہی ہے کہ دہشتگردوں کو کھلی چھٹی ہے،کسی ایک وعدہ پرعمل نہیں کیاجاتا،خودCMکہتے ہیں کہ میرے آرڈر پرعمل نہیں ہوتا،تحریک انصاف کی حکومت ملتِ تشیع کے جائزحقوق کے پاسداری میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،پشاورہماری قتل گاہ بنی ہے اورصوبے کے دیگرعلاقوں میں بھی مسائل جوں کے توں ہیں،پشاورمیں اتنی شہادتوں کے باوجودآج تک کسی ایک قاتل کو نہ پکڑا گیانہ ہی کسی کوسزاہوئی جوکہ نہایت شرمناک ہے،البتہ دشمن کواوردشمنانِ دین ودیس کویہ سمجھناہوگاکہ ہم ہرصورت میں اپنے عقیدے سے محبت اوروطن سے دوستی کاعہدنبھاتے رہیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree