Print this page

نظم و بیداری، بصیرت و استقامت سے ہی موجودہ حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، علامہ سبطین الحسینی

23 جون 2014

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کی کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی (ع) کی آخری وصیت میں حسنین (ع) کے نام نظم کی تلقین کی گئی ہے۔ منظم قومیں ہی باوقار و سر بلند زندگیاں گزارتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مکتب کربلا والے ہوتے ہی منظم ہیں۔ نظم و بیداری، بصیرت و استقامت سے ہی موجودہ حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ باشعور رہ کر اور آپس میں متحد ہو کر ہم تشیع کے غنی مکتب کو سربلند رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین میں ملک و ملت کے مسائل کے حل کی بات ہوتی ہیں۔ مجلس وحدت کے مسئولین شہید بہشتی کے نظریئے کے مطابق اپنے آپ کو طاقت و قوت بخشنے کے خواہش مند نہیں بلکہ خدمت کےلئے تشنہ و خواہاں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں آئمہ (ع) کے مکتب کو دل اور زبان سے تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ ٢٨ جون کو شہداء کی یاد منانے کے لیے ٹیکسلا میں بیاد شہدا کانفرنس میں شرکت کر کے شہدا کے لہو سے عہد کرتے ہوئے قلب امام زمانہ (عج) کو شاد کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree