Print this page

مسجد محمد بن ابو بکر کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ

16 ستمبر 2013

پشاور) مجلس وحدت مسلمین نے ضلع نوشہرہ کے علاقہ رسالپور میں مسجد کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے حکام اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ضلع نوشہرہ کے علاقہ رسالپور میں مسجد محمد بن ابوبکر کی تعمیر میں بعض کرپٹ عناصر روڑے اٹکارہے ہیں اور انتظامیہ بھی اس سلسلے میں کوئی مثبت کردار ادا نہیں کر رہی۔ اہلیان علاقہ کا بھی پرزور مطالبہ ہے کہ مسجد محمد بن ابوبکر کی تعمیر بلارکاوٹ یقینی بنائی جائے، لہذا محکمہ اوقاف حکام اہلیان علاقہ کے مطالبہ پر عملدآمد کرتے ہوئے مسجد کی فوری تعمیر کو یقینی بنائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree