Print this page

علامہ عالم موسوی کا قتل علم وعمل کا قتل ہے،علامہ سبطین حسینی

21 جنوری 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف بزرگ عالم دین مولانا سید عالم الموسوی کی شہادت پر شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت امن و امان کے قیام میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ آئے روز بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بے گناہ عوام، علمائے کرام اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سید عالم الموسوی جیسی بزرگ روحانی شخصیت کا قتل دراصل علم کا قتل ہے، شہید نے ہمیشہ امن، محبت بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا، تاہم ملک و قوم کے دشمن ہرگز یہ نہیں چاہتے کہ ایسی روحانی شخصیات ملک و امت کی خدمت کریں، اس وجہ سے انہوں نے مولانا سید عالم موسوی کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔ علامہ سبطین حسینی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا سید عالم الموسوی کے قتل کی فوری طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور قاتلوں کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree