سانحہ پارا چنار، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان

27 جولائی 2013

mwm flag 300x200وحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی اپیل پر ہفتہ اور اتوار کے روز صوبہ بھر میں سانحہ پارا چنار کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پارا چنار دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے، جبکہ 140 افراد اس سانحہ میں زخمی ہوئے۔ بعض زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پارا چنار دھماکے سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، فول پروف سکیورٹی میں دو خودکش حملہ آوروں کا انتہائی گنجان آباد علاقہ میں داخل ہوجانا لمحہ فکریہ ہے۔

 ترجمان نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری  (حفظ اللہ)کے حکم کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ بعض اضلاع میں ضلعی سیکرٹری جنرلز اس سانحہ پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں صوبائی قائمقام سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی بھی ہفتہ کے روز پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree