Print this page

سابق کونسلر عابد علی قزلباش کا قتل صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ سبطین حسینی

28 اپریل 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے پشاور میں سابق کونسلر عابد علی قزلباش کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، سیکورٹی خدشات کے باوجود شہید عابد علی قزلباش کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور ملت تشیع کے قتل گاہ بن چکی ہے، آئے روز اہل تشیع کو منظم انداز میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اس کے باوجود حکومت اور پشاور کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عابد علی قزلباش کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، اور ان پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوا، اس کے باوجود انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی، انہوں نے شہید عابد علی قزلباش کے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree