Print this page

حکومت پنجاب نے پولیس کو اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے پال رکھا ہے، علامہ سبطین الحسینی

26 مئی 2015

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں وکلاء کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے پولیس کو اپنے ذاتی مفادات اور پولیس گری کیلئے رکھا ہوا ہے، ایم ڈبلیو ایم وکلاء کے احتجا ج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پولیس نے بے گناہ وکلاء کو نشانہ بنایا، جو ریاستی دہشتگردی ہے، پولیس کا کام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، تاہم پنجاب پولیس کبھی ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن کے نہتے مردو خواتین کارکنوں پر گولیاں برساتی ہے تو کبھی لاہور میں نابینا افراد پر تشدد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ڈسکہ میں بے گناہ وکیلوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر بربریت کا ثبوت دیا ہے، مجلس وحدت مسلمین وکلاء کے احتجاج، ہڑتال اور سوگ کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے، پنجاب حکومت فوری طور پر پولیس گری میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرے اور اس کے محرکات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree