Print this page

تمام مسلمانوں کو درندہ صفت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنا ہوگی، علامہ سید عامر شمسی

17 جون 2013

amir sheraziوحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور قائمقام سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بے گناہ طالبات کا قتل عام اور زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ کو نذر آتش کرنا ظلم کی انتہاء اور دہشتگردوں کی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے زیراہتمام منعقدہ افکار خمینی (رح) کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالموں نے جس طرح کوئٹہ میں بے گناہ طالبات کو دھماکہ میں قتل کیا وہ انسانیت کو شرما دینے والا عمل ہے۔ ان بچیوں کے چہرے بھی پہچاننے کے قابل نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ظلم کی انتہاء ہے۔ آج تمام مسلمانوں کو درندہ صفت دہشتگردوں کیخلاف میدان عمل میں آنا ہوگا۔ دہشتگرد ملک اور اسلام کے بہت بڑے دشمن ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسی طرح زیارت میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ کو شرپسندوں نے نذر آتش کرکے ثابت کر دیا کہ وہ جس طرح قائد اعظم کے پاکستان کے دشمن ہیں اسی طرح وہ قائد اعظم کی ذات کے بھی دشمن ہیں۔ بانیان پاکستان کا پاکستان تو جل ہی رہا تھا، اب تو ان کے گھر بھی محفوظ نہیں رہے۔ یہ صورتحال تمام محب وطن قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree