Print this page

تمام مسالک اور مذاہب کے پیروکاروں اور عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، علامہ سبطین حسینی

17 مارچ 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ سید محمدسبطین حسینی نے لاہورچرچ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی افسوسناک اوربزدلانہ اقدام قرار دیاہے۔ وحدت ہاوس سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانیوالے دہشت گردانسان کہلانے کے حقدارنہیں۔ ایسی گھناونی کارروائیاں امریکہ و اسرائیل کے گماشتوں کی کارستانیاں ہیں۔ دھماکہ اسلام اورپاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔ دنیا کا کو ئی مذہب نہتے انسانوں پرحملے کی ا جا زت نہیں دیتا۔حکومت اقلیتوں کی حفاظت کیلئے اپنی دینی، اخلاقی اورآئینی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ عیسائی عبادت گاہ پر کیا جانے والا دہشت گردانہ حملہ صرف اسلام دشمنی نہیں بلکہ انسانیت دشمنی ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ایسے سانحات آئین پاکستان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں۔ عیسائی بھائیوں کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں، گھناونی کارروائی کرنے والوں کو پاکستان حکومت کیفر کردار تک پہنچائے۔ مساجد ،امام بارگاہوں، مدارس،مزارات،گرجا گھروں اور بازاروں میں معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں اسی وجہ سے امریکہ سے پاکستانی سفیر واپس بلایا جائے ۔علامہ سید محمدسبطین حسینی نے کہاکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طرف سے طالبان کو امن پیغامات دینے کا تحفہ طالبان کے طرف سے مل گیا۔اب پنجاب میں شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا وقت آن پہنچا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree