Print this page

بارہ کہو واقعہ، دہشتگرد کی شناخت کے بعد اس کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا تحقیقاتی اداروں کا فرض ہے، علامہ عامر شمسی

12 اگست 2013

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی نے علی مسجد اسلام آباد میں خودکش حملہ کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محافظ امین حسین نے اپنی جان دیکر کئی انسانی جانیں بچا لیں، یہ واقعہ حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، دہشتگرد کی شناخت کے بعد اب اس کے نیٹ ورک تک پہنچنا تحقیقاتی اداروں کا کام ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے ہائی سیکورٹی زون شہر میں خودکش حملہ آور کی دہشتگردی کی کوشش اور اس کے بعد مقامی انتظامیہ کے درعمل نے عوام کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عید کے روز ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے دعوے محض کاغذی تھے، صرف اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کی گئی جبکہ عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارہ کہو میں دہشتگرد کی ٹائمنگ غلط نہ ہوتی اور محافظ امین حسین اپنی جان پر کھیل کر اس خودکش حملہ آور کو واصل جہنم نہ کرتا تو بہت بڑا سانحہ رونماء ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کی نعش حکومت اور تحقیقاتی اداروں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، دہشتگرد کی شناخت کے بعد اس کے نیٹ ورک تک پہنچنا اور اس کو بے نقاب کرنا بھی حکمرانوں اور تحقیقاتی اداروں کا فرض ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree