Print this page

ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کی دو روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ اور صوبائی شوریٰ کا اجلاس 22 اور 23 فروری کوپشاور میں ہوگا

18 فروری 2020

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی دو روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ اور صوبائی شوریٰ کا اجلاس 22 اور 23 فروری 2020ء بروز ہفتہ و اتوار پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور ہر ضلع سے دو، دو تنظیمی مسئولین شریک ہوں گے۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کمیل رضا نے وحدت نیوز کو بتائی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ اور صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں مرکزی رہنماء بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس دستوری تقاضوں کے مطابق طلب کیا گیا ہے، جبکہ ورکشاپ کا مقصد تنظیمی احباب کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فکری تربیت فراہم کرنا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree