Print this page

ایم ڈبلیوایم پاراچنار کا اجلاس، اسٹڈی سرکل کا انعقاد، ضلعی کنونشن 30 اور 31 دسمبر کو منعقدکرنے کا فیصلہ

12 دسمبر 2022

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین ضلع پاراچنار کی کابینہ کا اہم اجلاس اور اسٹڈی سرکل ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں شھید رابع شھید باقرالصدر کی کتاب آزمائش کا اجتماعی مطالعہ کیا گیا۔ اور اسی کے تناظر میں بحث کی گئی کہ ایک تنظیمی کارکن کسطرح اس معاشرے میں اپنا سفرطے کرے گا۔ میٹنگ میں راہیان کربلا کنونشن برائے انتخاب ضلعی صدر  30 و 31 دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اور مقدسات کی توہین کرنے والوں کیخلاف وکلاء سے طویل مشاورت ہوگئی۔ جسمیں یہ فیصلہ ہوا کہ پہلے ڈیٹا جمع کرنا ہوگا اور پھر پریس کانفرنس کے بعد FIR درج کروانے کیلئے ڈی پی او آفس جانا ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree