Print this page

پاراچنار کے حالات کو ایک بار پھر فرقہ وارانہ تصادم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے،علامہ مزمل حسین

06 مئی 2020

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنما علامہ مزمل حسین نے لوئر کرم شورکی کے مسجد اور امام بارگاہ کو بم سے شہید کرنے کے واقعہ کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر شرپسندی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔پاراچنار کے حالات کو ایک بار پھر فرقہ وارانہ تصادم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔گزشتہ نصف ماہ کے دوران شدت پسندی کے متعدد واقعات کا رونما ہونا انتہا پسندوں کے دوبارہ فعال ہونے اور مذموم عزائم کی نشاندہی کرتا ہے۔اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کے لیے سخت نقصان دہ ہیں۔

کچھ پس پردہ قوتیں شیعہ سنی اختلافات پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں جنہیں لگام دینا ہو گی۔ایسے سنگین حالات میں حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہ کرنا بہت سارے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اس سے قبل بوشہرہ میں ذاتی تنازعات کی بنیاد پر فائرنگ اور تصادم کے مختلف واقعات رونما ہوئے جنہیں فرقہ وارنہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی تا کہ رواداری اور بھائی چارے کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی دو جسم ایک جان ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن عناصر کو بےنقاب کر کے سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree