Print this page

لکی مروت،ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ وحید کاظمی کی زیرقیادت شہید افگار بخاری کی رسم چہلم پرقاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج

23 جنوری 2020

وحدت نیوز(لکی مروت) لکی مروت میں گذشتہ ماہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پشتو کے معروف شاعر سید افگار بخاری کی رسم چہلم ان کے آبائی علاقہ میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کی شخصیات اور افراد نے شرکت کی۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ رسم چہلم کے بعد علاقہ کے عوام نے شہید افگار بخاری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ریلی نکالی اور بھرپور احتجاج کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے شہید افگار بخاری کے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ شہید افگار بخاری کا قتل علاقہ کے پرامن ماحول خراب کرنے کی سازش ہے، حکومت فوری طور پر شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree