Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ وحید کاظمی کاسینئر صحافی عبدالوحد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

22 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سینئر صحافی عبدالوحد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے پشاور کی صحافی برادری اور مرحوم کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالواحد یوسفی صحافت میں ایک اہم نام تھا، ان کی وفات سے پشاور کی صحافت ایک اہم اور سینئیر صحافی سے محروم ہوگئی ہے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ عبدالوحد یوسفی کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات بلند اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree