Print this page

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علیؑ کی نسل کشی کی ذمہ دار حکومت اور قانون فافذ کرنیوالے ادارےہیں،علامہ اقبال بہشتی

08 فروری 2018

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علیؑ کی منظم نسل کشی پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیعان علیؑ کی نسل کشی کی اصل ذمہ دار خیبر پختون خواہ کی حکومت اور قانون فافذ کرنیوالے ادارےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعان علی ؑ کے بہیمانہ قتل عام پر حکومت اورقانون فافذ کرنیوالے اداروں نے آنکھ پر پٹیاں باندھی ہوئی ہیں ، گزشتہ بیس روز میں۳ شیعان علیؑ کو دن ڈھاڑے قتل کر دیاگیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ خیبر پختون خواہ میں مثالی امن کےدعویدار کہاں ہیں ۔ عمران خان کیو ں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے اس قتل عام کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں، ان کی یہ خاموشی اشارہ کر رہی ہے کہ وہ اس میں شریک جرم ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree