Print this page

اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں بلاتاخیر ضم کیا جائے ، علامہ اقبال بہشتی

13 دسمبر 2017

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے فاٹاکو خیبر پختوانخواہ میں ضم کرنے اور فاٹا اصلاحات بل کی منظوری میں مسلسل تاخیر پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا پاکستان کے حصہ ہے لیکن وہاں کے عوام قیام پاکستان سے لے کر آج تک ایف سی آر کے کالے قانون کے رحم و کرم پرزندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں جوقوتیں رکاوٹ تھیں وہ بے نقاب ہو چکی ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق اس کو خیبر پختونخواہ میں بلاتاخیر ضم کیا جائے ۔ملک میں بسنے والے ہر شخص کو برابری کے حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل کی منظوری میں مزید تاخیرفاٹا کے محب وطن افراد کے اضطراب میں اضافہ کا باعث ہو گی۔فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے اور فرنٹیر کرایم ریگولیشن کے خاتمے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن قابل قبول نہیں ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree