Print this page

فاٹا کو صوبہ خیبر پی کے میں ضم کرنیکی بجائے الگ صوبے کا درجہ دیا جائے، ایم ڈبلیو ایم

02 فروری 2017

وحدت نیوز  (ڈیرہ اسماعیل خان) سرائیکیوں کو ان کا بنیادی حق الگ صوبہ دینا چاہیئے، فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی بجائے الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کی حامی ہے اور پاکستان میں مزید چھوٹے صوبے بننے چاہئیں۔ پاکستان ایک آزاد ملک ہے، یہاں کسی کا استحصال نہیں ہونا چاہیئے، ہر کسی کو اپنی فقہ، مذہب، قومیت، علاقیت و لسانیت اور رسم و رواج و رویات کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری ویلفیئر تہور عباس شاہ اور صوبائی لیگل ایڈوائزر تنویر عباس مہدی ایڈووکیٹ نے پاکستان متحدہ سرایئکی کونسل کے زیرِ اہتمام احتجاجی کیمپ میں شرکت کے موقع کیا۔ اپنا مشترکہ بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کی بجائے الگ صوبہ بنایا جائے اور ان کو مکمل حقوق دیئے جائیں، لیکن سرائیکی بولنے والوں کا استحصال نہ کیا جائے، بلکہ انہیں ان کے حقوق دیئے جائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree