Print this page

مسلم لیگ فنگشنل کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما امام بخش حیدری بھی ایم ڈبلیوایم میں شامل

19 اپریل 2016

وحدت نیوز (ہالا) مجلس وحدت مسلمین مٹیاری کے رھنما سید فرمان شاھ اور علامہ اختر حسین سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ ہالا کی ڈپٹی سیکریٹری 1973 سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مخدوم خاندان کی ساتھی ۔ امام بارگاہ دربار حضرت عباس علمدار علیہ السلام۔ درگاہ حضرت فیض محمد شاہ بخاری ہالا پرانا۔کی متولی زوار امام بخش حیدری نے مجلس وحدت مسلمین مین شمولیت کا اعلان کردیاہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ضمنی الیکشن میں عوام کی بڑی تعداد کا ایم ڈبلیوایم پر اعتماد اس کی عوامی جدوجہد کا آئینہ دار ہے، میں پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے اختلاف اورایم ڈبلیوایم کی بلاتفریق سیاسی جدوجہد سے متاثر ہو کر ایم ڈبلیوایم میں شامل ہو رہا ہوں جو کراچی سے گلگت بلتستان تک محروموں کے حقوق کی جدوجہد میں کوشاں ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree