محرومین اور مستضعفین کی خدمت مجلس وحدت مسلمین کا فرض اولین ہے ، حسن عباس رضوی

23 جولائی 2013

malir rashan 2013وحدت نیوز (کراچی ) ماہ مبارک رمضان میں خلق خدا کی خدمت اور رضائے خدا وندی کا جذبہ لئے خیر العمل فاؤنڈیشن (شعبہ فلاح وبہبود) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیرنے مختلف یونٹس میں 145 مستحق اور نادارگھرانوں میں ڈیرھ لاکھ روپے مالیت کے راشن بیگ تقسیم کیئے ہیں ۔

گذشتہ رات ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹریٹ میں 145مستحق خاندانوں میں تقسیم راشن کے موقع پر ضلعی سیکریٹری خیر العمل فاؤنڈیشن سید حسن عباس رضوی نے کہا کہ الحمداللہ خدا وند کریم کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں یہ توفیق بخشی کے ہم اس کی دکھی مخلوق کی خدمت کر سکیں ، اور آج ایک مرتبہ پھر خیر العمل فاؤنڈیشن (شعبہ فلاح وبہبود) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین و محرومین پاکستان کی خدمت میں پیش پیش ہے ، کیوں کے یہ ہمارا فرض اولین ہے ۔اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل سجاد اکبر زیدی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس، سیکریٹری امور تنظیم ثمر زیدی بھی موجود تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی میں رفا ہ عامہ کے مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے انشاء اللہ خدانے مذید توفیق خیر بخشی تو ان فلاحی پروجیکٹس سے بھی عوام الناس استفادہ کر یں گے ۔ آخر میں انہوں نے ان تمام مخیر خواتین وحضرات کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس عظیم کام کو انجام دینے میں خیر العمل فاؤنڈیشن کے ساتھ بھر پو ر مالی تعاون کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مخیر حضرات مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی پروجیکٹس کے تکمیل کے لئے آئندہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree