Print this page

عوامی ریفرنڈم کی رابطہ مہم کے سلسلے میں شہداء کمیٹی کا دورہ نوشہروفیروز

10 اپریل 2015

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے رابطہ عوام مھم کے سلسلے میں ضلع نوشھرو فیروز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف شھروں کنڈیارو ،بھریا سٹی،نوشھرو فیروز، اور مورومیں عوامی اجتماعات اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔انکے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندہ کے سیکریٹری تنظیم سازی مولانا نشان حیدر اور سیکریٹری فلاح و بہبود سید امتیاز شاہ اور ضلعی س جنرل اعجاز ممنائی موجودتھے۔



اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ۱۹ اپریل کو ملک بھر میں دھشت گردی کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہوگا۔جس میں تمام مکاتب فکرکے عوام مل کرملک میں امن کے قیام اوردھشت گردی کے خاتمے کا عزم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اتحا و بیداری دھشت گردوں کی شکست اور ناکامی کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں۔



انہوں نے کہا کہ نواز لیگ حکومت کا یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔جسے پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں رد کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں ۱۹ اپریل کو عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ اور ہر شہر قصبے میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree