سیاسی و مذہبی جماعتیں،عدلیہ اور فوج ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں،ایم ڈبلیوایم کراچی

26 اپریل 2014

وحدت نیوز(کراچی) ملت جعفریہ کے نوجوانوں کا قتل عام نا روکا گیا تو شہر کراچی میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونے والے شیعہ عمائدین کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ملت جعفریہ کی نسل کشی کے خلاف آزاد عدلیہ سمیت محب و طن سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کراچی کی عوام خود کو اپنے ہی شہر میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علامہ مختار امامی ،عبد اللہ مطہری ،علامہ حسن ہاشمی، مولانا منور نقوی،علامہ مبشر حسن ، علامہ عالم کر بلائی ،علامہ حیدر زیدی ،انجینئررضا نقوی ،علامہ مدثر حسین ،آصف صفوی سمیت دیگر نے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں احتجاجی مظاہرے بعد از نماز جمعہ خو جہ مسجد کھارادر ،جامعہ مسجد مصطفی عباس ٹاؤن ،جامعہ مسجد دربار حسینی ملیر ،جامعہ مسجد ابو الفضل عباس لانڈھی ،جامعہ مسجد نور ایمان نا ظم آباد،جامعہ مسجد حسینی پہلوان گوٹھ ،جامعہ مسجد بوتراب عزید آباد،جامعہ مسجد ناصران شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر جامع مساجدمیں جمعہ اجتماعات کئے گئے۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ، کراچی گزشتہ 2ماہ میں ۷۰ افراد کو دہشتگری کا نشانہ بنایا گیا مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا، ملکی استحکام اور امن کی خاطر ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے،کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا راج بڑھتا جا رہا ہے مگر حکوت اپنی روایتی روش برقرار رکھے ہوئے ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کو روکنے کے بجائے نہتے شہریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر رہے ہیں اور بے گناہ شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلر بنا کر گرفتار کر رہے ہیں جس کی ہم پر مذمت کرتے ہیں، انہیں حرکتوں کی وجہ شہر قائد کی عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بد زن ہو رہے ہیں، دوسری جانب سکیورٹی اداروں میں موجود کالعدم جماعتوں کے ہمایت یافتہ کالی بھڑیں موجود ہیں جن کا انکشاف بھی ہو چکا ہے مگر حکوت ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم حسینی فکر کے ماننے والے ہیں اور 14سو برس سے لبیک یا حسین کا نعرہ بلند کرتے ہوئے امن و مان کا پیغام دے رہے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شیعہ داکٹرز پروفیسرز،وکلاء ،تاجروں ،علماء و اکابرین سمیت اہم افراد کو نشانہ بنایا جان رہا ہے وطن عزیز میں کوئی شیعہ و سنی جگڑا نہیں مگر نام نہاد اسلا م پرست طالبان اور ان کی بغل بچہ کالعدم تنظیموں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مکمل سر پرستی حاصل ہے آخر کیوں ،جبکہ سندھ اورپنجاب حکومت میں موجود نمائندے بیک ڈور سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کوسیا سی بنیادوں پر رہاکر رہے ہیں اور پورے ملک میں ان کا ٹیٹ ورک اسی بنیاد پر قائم ہو رہا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کریں اور ان کو گرفتار نہ کیا جائے اور اگر کوئی گر فتاری عمل میں آجاتی ہے تو اُسے یہ نا نہاد د عدل فروش سیاسی دباؤ میں آکررہا کر دیتے ہیں جو اس ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ،رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کے اگر کوئٹہ ،کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں اور حکومت سے مفا ہمتی سلسلہ کومنقطع کر دیا جائے گااور بہت جلد ملک گیر پر امن احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع  کردیا جائے گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree