Print this page

جے یو پی کے تحت آل پارٹیز کانفرنس میں علامہ صادق رضا تقوی کی شرکت

06 ستمبر 2013

وحدت نیوز (کراچی)   جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے تحت 7 ستمبر  قادیانیوں کو کافر قرار دینے  کے یادگار دن کے حوالے سے   ’’ ختم نبوت (ص) ۔۔۔۔۔ تاریخ کا فخریہ باب ‘‘ کے عنوان سے  آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی (رح) کے بھائی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔  کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)  کراچی کے امیر قاری عثمان، پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما بشارت مرزا، عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صدیق راٹھور،  جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما مفتی عثمان یار خان اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد سمیت دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔  کانفرنس سے خطاب میں  علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ  آج امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے،  آج پاکستان میں عالمی سامراج کے ایجنٹوں نے ہر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے ایسے میں امت مسلمہ کے تمام فرقوں کو تمام اختلافات سے بالائے طاق رکھ اپنے مشترکات پر اکھٹے ہوکر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کا دن اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ جب پاکستان کے شیعہ و سنی عوام نے اپنے مشترکات پر اتحاد کے ذریعے وطن عزیز میں قادیانی سازشوں کو عوام کے سامنے آشکار کیا، اس سلسلے میں پاکستان کی غیور عوام مولانا اسماعیل دیوبندی کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتی ہے کہ جنہوں نے اپنے دلائل کے ذریعے قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مولانا اسماعیل دیوبندی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی عوام دشمن کی سازشوں سے ہوشیار ہو اور امت مسلمہ کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ کانفرنس کے آخر میں قراردار کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ   ختم نبوت کو نصاب میں شامل کیا جائے، 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منایا جائے، قادیانیوں کو ہر سطح کے سرکاری عہدوں سے دور کیا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree