Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تحت شیعہ نسل کشی پر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا

11 جون 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ،جامع مسجد خوجہ اثنا عشر کھارادر اور جامع مسجد دربار حسینی ملیرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما اعجاز بہشتی صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی علامہ مبشر حسن مولانا نشان حیدر ساجدی سیکرٹری جنرل کراچی ڈویژن میثم عابدی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت، علی حسین نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی ہزار شہداء کے لئے انصاف مانگنے نکلے ہیں،اس راہ میں ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن پیچھے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے،علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،ہمیں مسلکی پاکستان نہیں اقبال اور قائد کا پرامن پاکستان چاہیئے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،پنجاب کے حکمران سن لیں ہم انشااللہ عید کے بعد لانگ مارچ کریں گئے اور ظالموں کے انجام تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree