Print this page

ایم ڈبلیوایم ملیر کے وفد کی احسن عباس کی سربراہی میں صدرپی پی پی ملیر عبدالرزاق راجہ سےوالدہ کے انتقال پرتعزیت

02 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے اعلیٰ سطحی وفدنے ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدرعبدالرزاق راجہ سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیتی ملاقات کی، وفد میں ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنما سعید رضا، اسدزیدی، مختارامام اورعارف زیدی شامل تھے،احسن عباس زیدی نےعبدالرزاق راجہ سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ودعائے مغفرت کی، جبکہ دونوں رہنماوں کے درمیان جعفرطیار واٹرسپلائی پروجیکٹ اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختصر گفتگو بھی ہوئی، عبدالرزاق راجہ نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree